پیدائشی، رہائشی و دیگر دستاویزات کے حصول میں شہریوں کو درپیش مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار

منگل 19 ستمبر 2017 00:01

سکھر۔18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شریف بندھانی نے یونین کمیٹیز کے دفتر میں پیدائشی، رہائشی و دیگر دستاویزات کے حصول میں شہریوں کو درپیش مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق وہ اپنے دفتر میں شہریوں و تاجروں کے مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر نائب صدر حاجی خضر حیات، نائب صدر حاجی مسلم، جنرل سیکریٹری حاجی محمد یامین، ایڈیشنل سیکریٹری عبدالجبار راجپوت، جوائنٹ سیکریٹری عطاء الرحمن، خازن حافظ محمد شعیب و دیگر بھی موجود تھے۔ حاجی شریف بندھانی و دیگر نے نادرا کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ رہائشی، پیدائشی اور انتقال کے سرٹیفکیٹ کی مقررہ سرکاری فیس کی فہرست یوسیز کے دفاتر میں عائدکی جائیں ۔