خیرپور میں محکمہ تعلیم کے اداروںمیں سہولیات کی عدم دستیابی، غیر حاضر اساتذہ، اسکولوں پر قبضے کا نوٹس لے لیا گیا

منگل 19 ستمبر 2017 00:00

سکھر۔18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) خیرپور میں محکمہ تعلیم کے اداروںمیں سہولیات کی عدم دستیابی، چاردیواری، مرمت، فرنیچر، اساتذہ کی کمی ، مستقل اور عارضی بند اسکول،غیر حاضر اساتذہ، اسکولوں پر قبضے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد نواز سوہو نے کیمپ آفس میں اجلاس طلب کرکے محکمہ تعلیم کے افسران کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ استاد ی پیشہ پیغمبری پیشہ ہے اس پیشے سے سچائی نہ کی گئی تو آفیسری ہاتھ سے نکل جائے گی اجلاس میں محکمہ تعلیم خیرپور کے لیے مقرر چیف مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے ضلع کے آٹھوں تحصیلوں میں 93 مستقل بنداور 103 عارضی بند اسکولوں سمیت 44 غیر حاضراور غیر تدریسی عملے کے 7 ارکان کو ظاہر کیا گیا ۔

ڈی سی خیرپور نے تعلیمی افسران کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بہتری نہ لائی گئی تو افسران کو سخت انکوائری اور سزا سے کوئی نہیں بچا سکے گا عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد کیا جائے ، وڈیروں، بااثرافراد ، جاگیرداروں سے قبضے کیے گئے اسکول ہر صورت میں کالی کرائے جائیں گے سرکاری رٹ بحال رکھنا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں کوئی بھی اسکول پختہ عمارت میں نہیں جبکہ ان کا تعلیمی شرح 100 فیصد ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی خیرپور نے ڈی ای او پرائمری کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ افسران اساتذہ پر اپنی گرفت مضبوط کریں انہوں نے صحافتی پیشے سے منسلک اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ ایک پیشہ اختیار کریں بصورت دیگر ان کے خلاف ہونے والا ایکشن دیدنی ہوگا انہوں نے کہا کہ ویزا اور غیر حاضر اساتذہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے جائیں جواب نے آنے کی صورت میں ان کی تنخواہ بند کی جائے، محلہ وانڈ خیرپور میں اسکول میں گندا پانی جمع ہونے کی شکایات پر مقامی کونسلر اور اسکول کے ایس ایم سی چیئرمین و ہیڈماسٹر کو فوری ہٹانے کا حکم دیا انہوں نے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی فراہمی جذبے کے ساتھ کی جائے ۔

اجلاس میں ڈی سی خیرپور نے گورنمنٹ پرائمری اسکول اگڑا کے لیے 2 ملین روپے فوری جاری کرتے ہوئے ایجوکیشن ورکس انجینئر کو ہدایت دی کہ وہ فوری مرمتی کام شروع کرائیں اجلاس میں ٹی ای اوز کی جانب سے بااثر ، وڈیروں، جاگیرداروں اور دیگر کی جانب سے بیشتر اسکولوں میں اوطاق، قبضہ اور بھینسوں کے باڑے قائم کرنے کی شکایت جس پر ڈی سی خیرپور نے سخت الفاظوںمیں کہا کہ حکومتی رٹ بحال اور قبضے فوری ختم کیے جائیں گے کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی اجلاس میں انجینئر جانب بھنبھرو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے تمام ایم اینڈ آر مکمل ہوچکی ہیں جبکہ حال میں جارہ ہونے والے فنڈز کے توسط سے کام کی رفتار تیز کی جائے گی ۔

اجلاس میں ڈی ڈی او فیض علی جسکانی، حمید اللہ مہر، نور محمد سہتو ، عبداللہ سمیت تمام ٹی ای اوز نے اسکولوں میں اساتذہ ، فرنیچر، بنیادی سہولیات اور دیگر تمام معاملات کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :