چینی محققین نے اسلام آباد کے کوڑے دان سے پلاسٹک کھانے والی ماحول دوست فنگس شناخت کر لی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 18 ستمبر 2017 23:41

چینی محققین نے اسلام آباد کے کوڑے دان سے پلاسٹک کھانے والی ماحول دوست ..

چینی محققین نے ایک ایسی ماحول دوست فنگس شناخت کی ہے جو کچھ اور نہیں بلکہ کبھی نہ گلنے  سڑنے والے پلاسٹک کو کھا جاتی ہے۔
ایسپرجیلس ٹیوبنجینسس  (Aspergillus tubingensis) نامی یہ فنگس اسلام آباد کے  ایک کوڑے دان سے ملی ہے۔ یہ فنگس چند ہفتوں میں پلاسٹک کو ختم کردیتی ہے جبکہ پلاسٹک ایسی چیز ہے جو خود بخود گل سٹر کر ختم نہیں ہوتا۔اس فنگس کی  مدد سے سائنسدان   پلاسٹک کو تلف  کر کے ماحول  کو بہتر بنائیں گے۔

(جاری ہے)


چائنیز اکیڈمی  آف سائنس، کونمنگ انسٹی ٹیوٹ آف باٹنی کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ فنگس مٹی میں پائی جاتی ہے اور پلاسٹک کی سطح پر خوب پھلتی پھولتی ہے۔
محققین کا  کہنا ہے کہ فنگس کا مرکزی حصہ مائسیلیئم پولی ایسٹر پولی یوریتھین پلاسٹک پر اپنی کالونی بناتا ہے اور پلاسٹک کی سطح پر خراشیں ڈال کر اسے توڑ پھوڑ دیتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ  اس فنگس کی کارکردگی درجہ حرارت اور پی ایچ کے توازن سمیت کئی عوامل  پر منحصر ہے۔اس پر مزید تحقیق سے فنگس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :