محکمہ واسامیں رواں سال جتنی بھی بھرتیاں ہوئیں یاہورہی ہیں غیرقانونی طریقے سے ہوئیں،جے یو آئی کوئٹہ

چیف سیکرٹری واسامیں غیرقانونی بھرتیوں کانوٹس لیں اورانکوائری ٹیم تشکیل دیکرتحقیقات کریں،مشترکہ بیان

پیر 18 ستمبر 2017 23:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی،میراسحاق ذاکرشاہوانی،عبدالرحمن بڑیچ اورسردارزادہ مولاناعبدالستارموسی خیل نے کہاہے کہ محکمہ واسامیں رواں سال کے شروع سے جتنی بھی بھرتیاں ہوئیں یاہورہی ہیں یہ سب غیرقانونی طریقے سے ہوئیںچیف سیکرٹری واسامیں غیرقانونی بھرتیوں کانوٹس لیں اورانکوائری ٹیم تشکیل دیکرتحقیقات کریںانہوں نے کہاکہ واسامیںچارسوکے قریب ملازمین بھرتی کرنے میں ایک لسانی پارٹی کے عمررسیدہ افرادکوبھی بھرتی کیاگیاہے ایک مقامی اخبارمیں صرف75افرادکی بھرتیوں کااشتہارشائع کیاجبکہ چارسوسے زائدبھرتیاں کی گئیںانہوں نے کہاکہ واسامیں چارسال سے پروموشن کے منظراسٹاف کوپروموشن سے محروم کیاگیاہے اورجن افرادکوپوسٹنگ دیاگیاتھاان کوبھی تعصب کی بنیادپرکینسل کیاگیاواسامیں ناجائزطریقے سے بھرتیوں کاسلسہ برقراررکھنے کے لئے اسٹاف کوبلیک میل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ واساکاایک مستقل ایم ڈی تعینات کیاجائے گزشتہ چارسال سے ٹھیکیداروں کے نام واساکولوٹاجارہاہے ان ٹھیکداروں سے لوٹی ہوئی رقم واپس لیاجائے کیوں کہ مذکورہ ٹھیکدارایک اہم شخص کارشتہ دارہے غیرقانونی طورپرٹھیکوں کی بندربانٹ اوربھرتیوں کاسلسلہ فوری طورپربندکیاجائے۔

متعلقہ عنوان :