گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکہ کی مذمت

پیر 18 ستمبر 2017 22:53

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے ..
کوئٹہ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے پاک افغان بارڈر پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہمیں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ اس افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گورنر نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔