صوبائی محکمہ خزانہ اور حکومت بلوچستان کا اعلامیہ

پیر 18 ستمبر 2017 22:53

کوئٹہ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) صوبائی محکمہ خزانہ اور حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق مستقل سرکاری ملازمین کیلئے ڈیٹھ کوریج اور ریٹائرمنٹ پر ادا کئے جانے والے پریمیم کے ایکٹ میں اضافہ کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق گریڈ( بی پی ایس ایک تا4کو ریٹائرمنٹ پر ایک لاکھ بیس ہزار جبکہ دوران ملازمت وفات پاجانے کی صورت میں ایک لاکھ50ہزار گریڈ ( بی پی ایس5 تا10کو ریٹائرمنٹ پر ایک لاکھ 50ہزار جبکہ وفات کی صورت میں ایک لاکھ87 ہزار 5سو، گریڈ( بی پی ایس 11تا 15) کو ریٹائرمنٹ پر2لاکھ 50ہزار جبکہ وفات کی صورت میں 3لاکھ 12ہزار 5سو ، گریڈ ( بی پی ایس16-) کو ریٹائرمنٹ پر 4لاکھ جبکہ وفات کی صورت میں 5لاکھ ، گریڈ ( بی پی ایس17-) کو ریٹائرمنٹ پر5لاکھ جبکہ وفات کی صورت میں 6لاکھ 25ہزار ، گریڈ ( بی پی ایس18-) کو ریٹائرمنٹ پر7لاکھ جبکہ وفات کی صورت میں 8لاکھ75 ہزار ، گریڈ ( بی پی ایس19-) ریٹائرمنٹ پر 8لاکھ 50ہزار جبکہ وفات کی صورت میں 10لاکھ 62ہزار 5سو جبکہ گریڈ( بی پی ایس20-) اور اوپر کو ریٹائرمنٹ پر10لاکھ اور دوران ملازمت وفات پاجانے کی صورت میں 12لاکھ50ہزار روپے ادا کئے جائیں گے مذکورہ رقم ریٹائرمنٹ یا وفات کی صورت میں حکومت بلوچستان کے ملازمین یا ان کے قانونی ورثاء کو ادا کی جائے گی۔

جس کا اطلاق یکم جولائی2012سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :