بلوچستان میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیکر اس کی افادیت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے،بلوچستان کے مخصوص حالات کے تحت پروگر ام میں آبادی کے بجائے غربت کو بنیادبنانے سے زیادہ سے زیادہ حقدارلوگ اس پروگرام سے استفادہ کرنے کے قابل ہوسکیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری

پیر 18 ستمبر 2017 22:53

بلوچستان میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیکر ..
کوئٹہ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیکر اس کی افادیت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے،بلوچستان کے مخصوص حالات کے تحت پروگر ام میں آبادی کے بجائے غربت کو بنیادبنانے سے زیادہ سے زیادہ حقدارلوگ اس پروگرام سے استفادہ کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،جنہوں نے وزیراعلیٰ کوبلوچستان میں پروگرام کو وسعت دینے کیلئے جاری اورمجوزہ اقدامات سے آگاہ کیا،صوبائی وزرأ ،اراکین اسمبلی اورچیف سیکرٹری بلوچستان اورنگ زیب حق بھی اس موقع پرموجودتھے۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن نے ملاقات کے شرکاء کو بلوچستان میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی افادیت میں اضافہ اوراس کے دائر ہ کار کوتحصیل کی سطح پر وسعت دینے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت کے تحت بلوچستان میں آبادی کی بجائے غربت کوبنیادبناکر دوبارہ سروے کاآغازکیاجارہاہے تاکہ اس پروگرام سے مستفید ہونے والے افراداورخاندانوں کی تعدادمیں اضافہ ممکن ہوسکے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کی 25تحصیلوں میں BISPکے دفاتر قائم کئے جارہے ہیں جبکہ وسیلہ تعلیم پروگرام میں صوبے کے مزید چار اضلاع کو شامل کیاجارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ نئے دفاتر کے قیام سے نہ صرف پروگرام کووسعت ملے گی بلکہ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت کے تحت بلوچستان کو BISPمیں خصوصی اہمیت دی گئی ہے اوربجٹ سمیت کسی بھی مسئلے کو بلوچستان میں پروگرام پر عملدرآمد میں رکاوٹ نہیں بننے دیاجائے گا۔اس موقع پر صوبائی وزرأ اوراراکین اسمبلی کی رائے اورمشاورت سے پروگرام کو مزیدمؤثراوروسیع کرنے کیلئے سروے کے دوران علاقے کے بلدیاتی نمائندوں کے تعاون کے حصول کے ساتھ ساتھ حالیہ مردم شماری میں صوبے کی آبادی میں ہونے والے اضافہ اورغربت کی شرح کے مطابق زیادہ سے زیادہ افراد کو وسیلہٴ روزگار پروگرام سے استفادہ کرنے کے موقع کی فراہمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیاگیا،جبکہ BISPمیں خواتین کی نمائندگی میں اضافے سے بھی اتفاق کیاگیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بلوچستان میں BISPکی جانب سے دوبارہ سروے کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہاکہ سروے میںغربت کوبنیاد بنانے سے صوبے کے غریب لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا ان کے گھروں کے چولہے جلیں گے اوروسیلہٴ تعلیم پروگرام سے شرح تعلیم میں اضافہ ممکن ہوگا،وزیراعلیٰ نے کہاکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام غریبوں کیلئے ایک بہت بڑاسہاراہے اورموجودہ حکومت نے پروگرام کو مزید مؤثراورفعال بنایاہے اس حوالے سے انہوں نے پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کی جانب سے بلوچستان کو خصوصی توجہ دینے پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے اُن کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ سروے ٹیموں کو بھرپورسیکیورٹی فراہم کی جائے گی اورحکومت سروے کے عمل میں مکمل تعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :