رواں سال کے اختتام تک لوڈ شیڈنگ کا معاملہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیا جائے گا،عابد شیر علی

پیر 18 ستمبر 2017 22:49

رواں سال کے اختتام تک لوڈ شیڈنگ کا معاملہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیا جائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ رواں سال 2017 ء کے اختتام تک لوڈ شیڈنگ کا معاملہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیا جائے گا۔ حکومت کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے معاہدے کریں گے پرانے معاہدوں کا از سر نو جائزہ لیں گے۔ وہ گزشتہ روز سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے سینیٹ میں پیش کی گئی تحریک کا جواب دے رہے تھے ۔

انہوں نے کاہ کہ بجلی کے سٹرکچر کو بہتر کررہے ہیں انہوں نے ایوان کو یقین دہانی کروائی کہ 2017 ء تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیں گے ۔

(جاری ہے)

سال کے اختتام تک ٹرانسمیشن کا نظام بہتر بنائین گے۔ انہوں ین کاہ کہ ملک بھر مین نیء گرڈ اسٹیشن بنا رہے ہیں انہوں نے کاہ کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے دس ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے۔ حکومت کوشش کررہی ہے کہ تیل سے کم سے کم بلی پیدا کی جائے تیل سے پیدا کی جانے والی بجلی بہت مہنگی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ 2019 ء تک فرنس آئل سے چلنے والے تمام پاور پلانٹس بند کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اور سستی بجلی فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین پالیسی رہی ہے مستقبل میں ملک کو ہمیشہ کیلئے اندھیروں سے نکال دیں گے۔

متعلقہ عنوان :