گوجرخان،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام بیگم کلثوم نوازکامیابی پر تقریب کا اہتمام

پیر 18 ستمبر 2017 22:47

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گوجرخان کے زیر اہتمام حلقہ این ای120سے مسلم لیگ ن کی کامیابی پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں یوتھ ونگ کے رہنمائوں خواجہ محمد جہانگیر ،ملک عابد حسین ،خضر اسلام قریشی ،حبیب الرحمٰن مغل ،ملک مہران اعوان ،مرزا محمد وقاص ودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں بیگم کلثوم نواز کے الیکشن جیتنے کی خوشی میں زبر دست جشن منایا گیا، بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

خواجہ محمد جہانگیر نے اپنے سیاسی مخالفین کو پیغام پہنچایا کہ تمام پارٹیاں 2018کے الیکشن میں اپنے اپنے بوریا بستر باندھ کر رکھیں کیونکہ انہیں عام انتخابات کے بعد بھاگنا تو دور کی بات کہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :