گوجرخان ،عوام ہمارے ساتھ ہیں اور مسلم لیگ ن کی جیت اس بات کی واضح دلیل ہے،بیگم کلثوم نواز کی کامیابی پر سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کی مٹھائیاں کرنے کے دوران صحافیوں سے گفتگو

پیر 18 ستمبر 2017 22:47

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) بیگم کلثوم نواز کی لاہور حلقہ این اے 120سے شاندار کامیابی پر سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔ تحریک انصاف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے عوام ہمارے ساتھ ہیں اور مسلم لیگ ن کی جیت اس بات کی واضح دلیل ہے واویلا کرنے اور سازشیں کرنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ عوام کی خواہشات کی تکمیل ہوئی اور بیگم کلثوم نے کامیابی حاصل کی۔

چوہدری محمد ریاض کی مٹھائی تقسیم کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو۔اس موقع پر پرویز اقبال مغل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بیگم کلثوم نواز کی لاہور حلقہ این اے 120سے کامیابی پر گوجرخان مسلم لیگی ورکروں میں جوش وجذبہ دیدنی تھا بالخصوص سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے اپنے بیان میں قوم کو مبارکباد پیش کی جبکہ ورکروں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ہرانے کی باتیں کرنے والوں کا کوئی ہتھکنڈا کام نہ آیا اور ان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ لاہور کے باسیوں نے مسلم لیگ ن سے اپنی دلی وابستگی کا ثبوت دیا جبکہ پوری قوم کی دعائوں کا صلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے جانثار سپاہی ہیں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔