ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ نے ہمیشہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے،ترجمان

پیر 18 ستمبر 2017 22:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال علاقہ کا سب سے بڑا او ر واحد ثانوی طبی ادارہ ہے اور دور دراز سے مریض یہاں طبی سہولیات حاصل کرنے آتے ہیں جس سے ادارے پر بے تحاشہ بوجھ ہے لیکن اس سب کے باوجود ایوب ٹیچنگ ہسپتال نے ہمیشہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں لیکن ان وسائل کو بہترین ذریعے سے استعمال میں لا کر ہی مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے ۔

طب کے شعبے میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال اس کی زندہ مثال ہے۔ ہسپتال انتظامیہ اور بورڈ آف گورنر کی اولین ترجیح کم وسائل میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ گزشتہ عرصے میں کم وسائل کے باوجود ہسپتال میں بہت سے قابل ذکر کام کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہر کام میں کم دام اور اعلی معیار والی مثال صادق آتی ہے ۔ہسپتال میں موجودہ اصلاحات کا ذکر کیا جائے توہسپتال کی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں توسیع اور 24 گھنٹے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جس سے ہسپتال ایمرجنسی میں روز مرہ آنے والی مریضوں کی تعداد 800سے بڑھ کر 1500تک ہو چکی ہے ۔

اسی طرح ادارے میں صرف قبل ازیں 8بیڈز کا آئی سی یو تھا ۔ توسیع و تزہین کے بعد مریضوں کو 18بیڈز میسر آچکے ہیں جو کہ جدید ترین طبی آلات سے آراستہ ہے۔