مشال قتل کیس ،ملزمان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی،کیس ہری پور منتقل کرنے کا فیصلہکیا ہے،ایس پی انسداد دہشت گردی فورس

پیر 18 ستمبر 2017 22:32

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) مشال قتل کیس کے ملزمان کو ایبٹ آباد میںانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے کیس کو ایبٹ آباد سے ہری پور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایس پی انسداد دہشت گردی فورس کیڈٹ خورشید کے مطابق مشال قتل کیس کی سماعت قبل ازیں ایبٹ آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہورہی تھی۔

(جاری ہے)

کیس کے ملزمان کو ایبٹ آباد لے کر آنااورواپس سنٹرل جیل ہری پور منتقل کرنا سکیورٹی رسک سمجھتے ہوئے کیس ہری پور منتقل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔کیس میں نامزد ملزمان میں سے ابھی تک کسی بھی ملزم کی ضمانت عدالت نے منظور نہیں کی ہے۔گرفتار ملزمان کے ورثاء بھی پیشی کے موقع پر احاطہ عدالت میں موجود تھے۔سماعت کے موقع پر کیس کے حوالہ سے کسی فرد نے میڈیا سے کوئی بات نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :