کھلابٹ ،تحصیل کونسلر ملک حق نواز کے قتل میں ملوث 3ملزمان گرفتار،

واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد،ڈی ایس پی

پیر 18 ستمبر 2017 22:32

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) کھلابٹ پولیس نے تحریک انصاف کے تحصیل کونسلر ملک حق نواز کے قتل میں ملوث 3نامزدملزمان گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی ہے۔ ڈی ایس پی سر کل صدر اشتیا ق احمدکے مطابق چند روز قبل کھلابٹ میں فائرنگ کرکے تحصیل کونسلر کو قتل کردیا تھا۔مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ کھلابٹ میں 3نامزد ملزمان پر مقدمہ درج ہوا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس تین نامزد ملزمان عا دل،حنیف اور خر م کو گر فتار کرکے وقو عہ میں استعما ل ہو نے والی سو زوکی نمبر ایل ای ٹی4089برآمد کی ہے۔پولیس نے ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔ڈسٹر کٹ پو لیس آ فیسر شہز اد ند یم بخا ری نے کا میا ب کا روا ئی اور ملز ما ن کی بر وقت گر فتار ی پر ایس ایچ او تھا نہ کھلا بٹ کیڈ ٹ چن زیب تنو لی ،تفتیشی آ فیسر تھا نہ کھلا بٹ ،ایس آ ئی را زق خا ن،اے ایس آ ئی اعظم خا ن ،ایچ سی با بر مختیار،کنسٹیبل سرا ج احمد اور طا رق کو نقد انعا م اور تعر یفی سر ٹیفکیٹ دئیے

متعلقہ عنوان :