حیدرآباد ریجن کی فاتح ٹیم انڈر16، آل سندھ ندیم قائم خانی کی فاتح ٹیم حیسکو حید ر آباد ، مہران ہاکی کلب اور انڈر 16 کو چنگ کمیپ میں شامل کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ

پیر 18 ستمبر 2017 22:32

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) ریجنل چیئر مین وضلعی صدر ہاکی ایسوسی ایشن رائو ظفر سعید راجپوت کی جانب سے حیدرآباد ریجن کی فاتح ٹیم انڈر16، آل سندھ ندیم قائم خانی کی فاتح ٹیم حیسکو حید ر آباد ، مہران ہاکی کلب اور انڈر 16 کو چنگ کمیپ میں شامل کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جسکے مہمان خصوصی ہاکی ایسوسی ایشن سندھ کے سیکرٹری رمضان جمالی ، جوائنٹ سیکرٹری محمد اسلم خان نیازی ، انٹر نیشنل ایمپائیر محسن علی خان ، متحدہ قومی مومنٹ ٹنڈوجام سیکٹرایجارج سجاد عالم خانزادہ، شیر علی راجپوت پروفیسر شوکت علی خانزادہ کو نسلر عمران راجپوت تھے اس موقع پر استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ہاکی ایسوسی ایشن سندھ کے سیکر ٹری رمضان جمالی جوائنٹ سیکر ٹری اسلم خان نیازی نے کہا کہ ضلع حیدرآباد میں ہاکی کا بڑھنا اور اتنے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنا بڑی خوش آئندبات ہے میں ان تمام ٹیموں کے آفیشل اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہو انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہاکی کے ٹیلٹ کو دیہی علاقوں سے نکالا جائے جسکے لئے ہم نے کئی چھوٹے شہروں کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کئے ہیں اور انہیں مختلف کمیپ میں بھجا ہے تاکہ یہ کھلاڑی پاکستان کی ٹیم میں بھی شامل ہو کر سندھ اور پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پوری کوشش ہے کہ ہاکی کے سابقہ معیار کو بحال کیا جائے اور عوام کو اچھی معیاری ہاکی دیکھنے کومل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈوجام میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ دیکھ کر خوش ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے تین شہروں میں اسٹراٹرف گرائونڈ فراہم کر رہی ہے ٹنڈوجام میں آسٹراٹرف گرائو نڈ کے لیے ہر ممکن کو شش کی جائیگی، کھلاڑیوں کو آگے کھیلنے کے مواقع فراہم کئے جائنگے۔

ریجنل چیئرمین و ضلع صدر رائو ظفر سعید راجپوت نے کہا کہ ضلع حیدرآباد حضوصی ٹنڈوجام میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور اس وجہ سے ان ٹیموں نے کامیابی حاصل کی ہے اور ضلع حیدآباد کا نام روشن کیا ہے اس موقع پر مہمانوں کو سندھ کی روایتی اجرک پیش کی گئی ، مہمان خصوصی رمضان جمالی اسلم خان نیازی ، سجاد عالم خانزادہ محسن علی خان عمران رشید سمیت دیگر نے کمیپ میں شامل کھلاڑیوں کو سر ٹیفکیٹ دیئے۔ تقریب میں شاہدولی ، زاہد قریشی ، اختر خانزادہ جنید اقبال ، تنویر رفیق، فیضان ، مومن راجپوت ، شاہد خورشیدامتیازعلی عدنان حامد طارق ہاشم حسن طارق محمدنعیم راجپوت سمیت دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :