آرائیں کنونشن ضلع میر پور خاص کی برادری کے اتحاد و اتفاق کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، چوہدری ظفراللہ آرائیں ایڈو کیٹ

پیر 18 ستمبر 2017 22:31

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) ڈگری میں ہونے والاآرائیں کنونشن ضلع میر پور خاص کی برادری کے اتحاد و اتفاق کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا، ضلع میر پور خاص کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں برادری کا اہم کردارہے،مرکزی تنظیم آرائیاں بلا تفریق انسانی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم آرائیاں پا کستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری ظفراللہ آرائیں ایڈو کیٹ، انفارمیشن سیکرٹری امتیا ز علی آرائیںنے کنونشن کے حوالے سے ملنے والے مختلف وفو د سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ 20ستمبر شب 7بجے ڈگری شہرمیں ہونے والے آرائیںکنونشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں کنونشن کے مہمان خصوصی سرپرست اعلی عبدالمجید آرائیں ہوں گے جو برادری کے لوگوں سے اہم خطاب کریں گے کنونشن میں میر پور خاص،ڈگری،میر واہ ،کوٹ غلام محمد،کنری ، ٹنڈو جان محمد ،جھڈو ،نوکوٹ،نیو دمبالو سمیت ضلع کے دیہاتوں سے آرائیں برادری کے معززین سمیت ہزاروں افراد شرکت کریں گے تاریخ ساز کنونشن آرائیں برادری کے اتحاد و اتفاق کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا اور ثابت کرے گا کہ ڈگری اور ضلع میر پورخاص آرائیں برادری کا گڑھ ہے جس نے ضلع میر پور خاص کی زراعت سمیت دیگر شعبہ جات اور تعمیر و ترقی کیلئے بے مثال خدمات سر انجام دی ہیں مختلف شعبہ ہائے زندگی کیلئے اہم شخصیات سندھ کو دیں ڈگری شہرکی برادری کی مخیر شخصیات کی جانب سے تعلقہ ڈگری کی اہم سرکاری عمارتوں اور عوام کی تفریح گاہ اور قبرستان کیلئے اپنی کروڑوں روپے کی زمینیں رضا کارانہ طور پر عطا کیں جو برادری کیلئے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔