میئر و اراکین کونسل بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کاسابق اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی صدر سید افضال احمد شاہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

پیر 18 ستمبر 2017 22:31

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) میئر حیدرآباد سید طیب حسین ،ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی،میونسپل کمشنر شاہد علی خان اور اراکین کونسل بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد نے سابق صوبائی وزیر،آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی صدر سید افضال احمد شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد ایک محبت کرنے والے انسان سے محروم ہو گیا ہے،جس کا خلا فی الوقت پورا کرنا ممکن نہیں،سید افضال احمد شاہ حیدرآباد کے سماجی،سیاسی اور کھیلوں کے حلقوں میں اپنا ایک مقام رکھتے تھے،حیدرآباد کے لوگوں کے لئے ان کی بڑی خدمات ہیں،اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور انکے صاحبزادوں سمیت تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔