چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کی ریجن کے 4 آپریشن سرکلزکے افسران اور ایس ڈی اوز سے کارکردگی بارے میٹنگ

پیر 18 ستمبر 2017 22:31

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو رحم علی اوٹھو نے حیسکو ریجن کے 4 آپریشن سرکلزکے سپرینٹنڈنٹ انجینئرز ، ایگزیکٹو انجینئرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل ،ڈپٹی کمرشل منیجر، ریوینو افسران اور ایس ڈی اوز سے حیسکو کانفرنس ہال میں کارکردگی کے بارے میں میٹنگ کی۔ حیسکو چیف نے میٹنگ میں ہدایات دیں کہ واجبات کی 100فیصد وصولی کو یقینی بنائیں،بجلی چوروں کو کیفر کردار تک پہنچانا اور بجلی چوری کو روکنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے لہٰذا بلا تفریق نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ادارہ تب ہی سکون سے رہ سکتا ہے جب اس کا صارف اس کی سروسز سے خوش رہے اسی لئے صارفین کو بجلی کی بہتر فراہمی اور بجلی کا بل وقت پر پہنچانا ہمارا نصب العین ہے جس سے ہمارہ ادارہ ترقی کرے گا بجلی سے متعلق شکایات کا فوری حل ہماری ذمہ اداری ہے ، واجبات کی وصولی ، لائن لاسسز کم کرنا ہمارے فرائض منصبی ہیں۔

(جاری ہے)

تمام فیلڈ افسران کی ذمے داری کہ صارفین کی شکایات کو خوش اسلوبی سے سنیںاور اس کے فوری حل کیلئے اقدامات کریںکیونکہ عوام کی سہولت کیلئے ہی آپکے (ایس ڈی اوزو ایکسینز) کے موبائل نمبر ز بجلی کے بلوں پر شائع کئے گئے ہیں اگر کسی بھی فیلڈ افسر نے صارف کا فون اٹینڈ نہیں کیا تو وہ فرائض میں غفلت کا مرتکب ہوگا،اس خلاف مروجہ قانون کے تحت فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

حیسکو چیف رحم علی اوٹھوکی تمام سرکلوں کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں۔میٹنگ میں سپرینٹنڈنگ انجینئرآپریشن سرکل حیدرآبادمحمد اکبر درانی ، آپریشن سرکل لاڑمحمد فاروق افغان، آپریشن سرکل میرپورخاص کے عبدالحق میمن ، آپریشن سرکل نوابشاہ کے ملک امتیاز الحق، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل ، ڈپٹی کمرشل منیجر، ریوینو آفیسرز، ایگزیکٹو انجنیئرزاور ایس ڈی اوز بھی موجود تھے۔