حیسکو انتظامیہ کی جانب سی43 لائن سپرنٹنڈنٹ کی دوروزہ تربیتی ٹریننگ مکمل،یہ دودن تربیتی کیمپ صرف اور صرف آپ کے لئے تھا،لائن اسٹاف ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،تربیت زندگی کے ہر کام کیلئے بہت ضروری ہے،

مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو رحم علی اوٹھو کاتربیت پانے والے ملازمین کو اسناد تقسیم تقریب سے خطاب

پیر 18 ستمبر 2017 22:31

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) حیسکو انتظامیہ کی جانب سی43 لائن سپرنٹنڈنٹ کی بی بی ایس (رویوں کی بنیاد پر حفاظت)دوروزہ تربیتی ٹریننگ مکمل ہوئی جس میں لائن اسٹاف کو تربیت دی گئی اور تربیت پانے والے ملازمین کو اسناد تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پرمہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو رحم علی اوٹھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دودن تربیتی کیمپ صرف اور صرف آپ کے لئے رکھا گیا ہے ۔

کیونکہ لائن اسٹاف ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔تربیت زندگی کے ہر کام کیلئے بہت ضروری ہے لائن سپرنٹنڈنٹ ادارے کا اثاثہ ہوتا ہے آپ کی جان آپ کے خاندان اور ادارے کے لئے بہت قیمتی ہے اس لئے سیفٹی اصولوں پر عملدرآمد کرنا ہی خود کو محفوظ رکھنا ہے ،اس لئے جو کچھ آپ کو یہاں سکھایا گیا ہے اس پر مکمل عمل کرتے ہوئے کام کریں ۔

(جاری ہے)

پہلے سیفٹی پھر کا م کیونکہ جان ہے تو جہان ہے جس سے آپ کی نیک نامی اور ادارہ کی ترقی ممکن ہوسکے گی۔تقریب میں حیسکو چیف کے علاوہ جنرل منیجر آپریشن محمود احمد خان ، ڈائریکٹر جنرل ایڈمن اینڈ ایچ آر طارق مجید، ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی عبدالستار سوہو بھی موجود تھے۔ حیسکو چیف نے تمام ٹریننی لائن سپرنٹنڈنٹ کو سرٹیفکیٹ دیئے ،جس میں لائن سپرنٹنڈنٹ I- (LS-I) غلام نبی شیخ، رفیق شاہانی ، عزیز احمد گوپانگ، سید کمال شاہ، اشفاق کے کے ، محمد عرفان ، سعید احمد ، رفعت علی ، غلام حسین، باز محمد، ظہیر احمد ارباب، ظہیر احمد میمن ، قادر بخش مگسی، شفقت علی ، میر محمد،دولھ دریا خان ،امدادعلی،نوید میمن ، مبارک حسن، محمد ادریس جمالی، ریاض احمد عباسی، ارشاد احمد، منیش کمار، شہباز احمد ، اور LS-II صابر احمد، گل نور سرور، مٹھو خان میرجت، خالد حسین سھتو، رب نواز نظامانی ، آفتاب قاضی ، قربان علی ٹگڑ، اعجاز علی، ذوالفقا ر علی جمالی، احمد خان، عبدالوحید، نثار احمد بھٹی، عبدالغفار، محمد ایوب ، میر عزیز احمد، ندیم اللہ خان ، شاہد احمد، محمد عرفان اور محمد رؤف شامل ہیں۔