Live Updates

مجھے کیوں نکالا مہم جی ٹی روڈ سے شروع کی گئی ، شریف خاندان الیکشن میں خود کو مظلوم ثابت کرتا رہا ، پی ٹی آئی کی ریلی پر شیلنگ کے معاملے پر مجھے چوہدری نثارسے تحفظات ہیں ، مریم نواز کے معاملے پر ان کے بیان پر تائید کرتا ہوں ،پی ٹی آئی نے این اے 120میں الیکشن مہم دیر سے شروع کی ، ہمیں ایک ہفتہ اور مل جاتا تو نتائج مختلف ہوتے ،وزراء اور فنڈز چلانے کے باوجود(ن) لیگ کم مارجن سے جیتی،الیکشن میں اخلاقی فتح سپریم کورٹ کی ہوئی ، این اے 120میں لوگ (ن) لیگ سے ڈرتے ہیں ،جس قوم کی اخلاقیات کم ہو جائے وہ کھڑی نہیں ہوسکتی، معاشی استحکام ہی کسی قوم کی اخلاقیات ہوتی ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 18 ستمبر 2017 22:29

مجھے کیوں نکالا مہم جی ٹی روڈ سے شروع کی گئی ، شریف خاندان الیکشن میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا مہم جی ٹی روڈ سے شروع کی گئی ، شریف خاندان الیکشن میں خود کو مظلوم ثابت کرتا رہا ، پی ٹی آئی کی ریلی پر شیلنگ کے معاملے پر مجھے چوہدری نثارسے تحفظات ہیںلیکن میں مریم نواز کے معاملے پر چوہدری نثار کے بیان پر ان کی تائید کرتا ہوں ،پی ٹی آئی نے این اے 120میں ا لیکشن مہم دیر سے شروع کی ، ہمیں مہم کیلئے ایک ہفتہ اور مل جاتا تو نتائج مختلف ہوتے ،وزراء اور فنڈز چلانے کے باوجود(ن) لیگ کم مارجن سے جیتی،الیکشن میں اخلاقی فتح سپریم کورٹ کی ہوئی ،ں نے اپنے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو کہا ہے کہ کرپشن کے ثبوت دیں ، این اے 120میں لوگ (ن) لیگ سے ڈرتے ہیں ،ڈی جی نیب کو کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ سے لے کر نیچے تک کوئی کرپشن کرے تو اسے پکڑ لیں،جس قوم کی اخلاقیات کم ہو جائے وہ کھڑی نہیں ہوسکتی، معاشی استحکام ہی کسی قوم کی اخلاقیات ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ این اے 120میں وزیر مہم چلا رہے تھے ، تحریک انصاف کا ووٹر باہر نکلا ہے ، (ن) لیگ کا نہیں ، یہ30 سال سے حکومت کر رہے ہیں لوگوں کو نوازرہے ہیں ، خیبرپختونخوا میں 65فیصد سیاحت بڑھ گئی ہے ، مغرب میں سیاستدانوں کا صادق اور امین ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا مہم جی ٹی روڈ سے شروع کی گئی ، ڈی جی نیب کے پی کے نے ٹی وی پر کہا تھا کہ انہوں نے پرویز خٹک پر کوئی الزام نہیں لگایا ، ضیاء اللہ آفریدی جب حکومت میں تھا تو اس نے کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا ۔

عمران خان نے کہا کہ آپ ڈی جی نیب سے پوچھ لیں کہ کیا عمران خان نے یہ نہیں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ سے لیکر نیچے تک کوئی کرپشن کر کے اس کو پکڑ لیں ، آج مجھے کرپشن کے خلاف پیپر دے دیں میں گارنٹی کرتا ہوں کہ اسکے خلاف ایکشن لوں گا ، این اے 120میں تمام سرکاری وسائل استعمال کیا گیا، عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں فرق ہوتا ہے ، (ن) لیگ کو کم ووٹ پڑے ، عوام نے عدالت ساتھ دیا ، حکومت میں ہوتے ہوئے انہیں کرپشن نظر نہیں آتی ، وزراء اور فنڈز چلانے کے باوجود(ن) لیگ کم مارجن سے جیتی ، نوازشریف کہتے ہیں کہ کرپشن کو پکڑ و گے تو ترقی رک جائے گی ، ضیاء اللہ آفریدی سے دو بار ملا تو کہا کہ تم پر کرپشن کا الزام لگ رہا ہے ، پی ٹی آئی نے این اے 120میں لیکشن مہم دیر سے شروع کی ، ہمیں کمپین کیلئے ایک ہفتہ اور مل جاتا تو نتائج مختلف ہوتے ، ہم این اے 120میں (ن) لیگ کو ہرا سکتے تھے ۔

عمران خان نے کہا کہ این اے 120میں (ن) لیگ کے 30فیصد ووٹ کم ہوئے ، عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں فرق ہوتا ہے ، الیکشن میں اخلاقی فتح سپریم کورٹ کی ہوئی ، حمزہ شہباز بچوں کو کہتے ہیں کہ کرپشن ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو ووٹ دینے والوں نے کرپشن کی حمایت کی ، ان لوگوں کے گھر میں چوری ہوتو چور زندہ باد کے نعرے لگائیں ، جس قوم کی اخلاقیات کم ہو جائے وہ کھڑی نہیں ہوسکتی، معاشی استحکام ہی کسی قوم کی اخلاقیات ہوتی ہے ، میں نے اپنے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو کہا ہے کہ کرپشن کے ثبوت دیں ، اپنے وزیروں کو کرپشن کے الزام پر تو نہیں نکال سکتا۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان الیکشن میں خود کو مظلوم ثابت کرتا رہا ، این اے 120میں لوگ (ن) لیگ سے ڈرتے ہیں ، این اے 120میں (ن) لیگ پرانی ایم کیو ایم جیسی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ اگلا الیکشن تحریک انصاف کا ہے ، ہمارا دھرنا جمہوری تاریخ میں اہم دن کی حیثیت رکھتا ہے ، میں نے دھرنے سے پہلے اور بعد کے حالات کا موازنہ کیا ہے ، ضمنی انتخاب میں ووٹ حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے ، ہمارے مخالفین کے کوئی نظریات نہیں ہیں یہ مفاد پرستوں کا ٹولا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے سامنے یہ درباری کی طرح پیش آتے ہیں ، پی ٹی آئی کی ریلی پر شیلنگ کے معاملے پر مجھے چوہدری نثارسے تحفظات ہیں لیکن میں مریم نواز کے معاملے پر چوہدری نثار کے بیان پر ان کی تائید کرتا ہوں ۔ میں مکمل منی ٹریل دے چکا ہوں ، سپریم کورٹ جو کچھ بھی مانگے گی دوں گا ، میں نے آج الیکشن کمیشن کو ساری 40ہزار فارن فنڈنگ کے نام دے دیے ہیں ، میں مخالفین کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اپنی فنڈنگ کے 500نام ہی دے دیں ، الیکشن کمیشن ہمارے معاملے پر تعصب اور جانبدار ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات