شکارپو ر کے قریب پولیس اور رینجرز کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ آپریشن ، ڈاکوؤں کے پانچ ٹھکانے تباہ

پیر 18 ستمبر 2017 22:29

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) شکارپو ر کے قریب پولیس اور رینجرز کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ آپریشن ، ڈاکوؤں کے پانچ ٹھکانے تباہ ، 10 افراد شک کی بنیاد پر گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شکارپور کے قریب جہاں واہ تھانے کی حدود میں چار سے زائد گاؤں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ طور پر آپریشن کیا ، آپریشن دوران ڈاکوؤں کے پانچ ٹھانے تباہ کردیے گئے جبکہ مختلف دیہاتوں سے 10افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرکے لاکپ کردیاہے ، رابطہ کرنے پر ایس ایس پی کے پی آر او اطہر چنہ نے بتایاکہ ایس ایس پی شکارپور عمر طفیل کی ہدایت پر گذشتہ روز رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر جہاں واہ والے علائقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیاگیا ، مختلف دیہاتوں سے 10 افراد کو شک کی بنیا پر گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :