کندھ کوٹ پولیس کی کارروائیاں، قومی شاہراہ پر ڈاکوئوں اورپولیس میں مقابلہ ،دوڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

پیر 18 ستمبر 2017 22:29

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) کندھ کوٹ پولیس کی کاروائیاں۔ قومی شاہراہ پر ڈاکوئوں اورپولیس میں مقابلہ دوڈاکوزخمی حالت میں گرفتاراسلحہ برآمدتھانہ بخشاپورکے حدودقومی شاہراہ دی سٹی فائونڈیشن اسکول کے مقام پرمبینہ پانچ ڈاکوجرم کے اراد ے سے کھڑے تھے پولیس پارٹی کودیکھ کرفائرنگ کردی تین فرارہوگئے پولیس کیمطابق اکرم،حبیب اللہ عرف شبیربنگوار کوزخمی حالت میں گرفتارکرکے دوٹی ٹی پستولیں برآمد کرلیں دوسرے واقعہ میں تھانہ رسالدارکے 27میل اورگڈوتھانہ کے کالونی ایک میں جواکے اڈوں پر کاروائی کے بعد 22جواری گرفتارسٹے پر لگی ہزاروں روپے اورمسروقہ سامان برآمد گرفتارافراد میں ذاکر،امام بخش،کلیم اللہ،نظیر،شریف ،غلام اصغرودیگرشامل ہیںکشمورتھانہ کے حدود چیکنگ کے دئوران ملزم خاد حسین ولد واحد بخش ایک کلوچرس برآمد مقدمہ درج ریلوے اسٹیشن کے قریب ملزم طاہر حسین سے 04کلو بھنگ برآمد کرکے مقدمہ درج کیاگیاحرااسکول کے قریب چیکنگ کے دئوران ملزم رمضان شیخ سے ٹی ٹی پستول اورگولیاں چوری کا رکشہ برآمد کرکے مقدمہ درج کیاگیادریں اثناجمال تھانہ کے حدود گائوں نوروموڑکے مقام سے سیپکوملازم عبدالعزیز باجکانی سے مسلح افرد نے موٹرسائیکل نقدی لوٹ لی باجکانی برادری نے مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف سخت احتجاج کرکے غوثپورکندھ کوٹ روڈ بند کردیا۔

متعلقہ عنوان :