چمن میں پاک افغان سرحد پر فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،ْ ایک شخص جاں بحق ،ْ 22زخمی

پاک افغان سرحد آمد و رفت کے لیے بند کردی گئی ،ْ علاقہ سیل … وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

پیر 18 ستمبر 2017 22:45

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) چمن میں پاک افغان سرحد پر فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب ہوا جس کے بعد پاک افغان سرحد آمد و رفت کے لیے بند کردی گئی جبکہ علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔لیویز کے رسالدار زرک خان کے مطابق پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کیقریب ہونے والا دھماکا خودکش تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ خودکش حملہ آور پیدل تھا جس نے گاڑی کے قریب آ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بابِ دوستی چمن کی طرف جارہی تھی۔رسالدار لیویز نے بتایا کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔زرک خان کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال چمن منتقل کردیا گیاہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ہدایت دی ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :