زکریایونیورسٹی ملتان کالج آف آرٹس میں فیکلٹی ، ایمپلائز اور بچوں کے کام کی نمائش

پیر 18 ستمبر 2017 22:15

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کالج آف آرٹس میں فیکلٹی ، ایمپلائز اور بچوں کے کام کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہا ہے کہ فنون لطیفہ کسی بھی معاشرہ کا حساس ترین اظہار یہ ہوتے ہیں ہمارے ہاں کئی وجوہات کی بناء پر دانش گاہوں میں فنون لطیفہ کو مناسب پذیرائی نہ مل سکی،․انہوں نے کہاکہ یہ خوش آئند بات ہے کہ اب ہمارے اکیڈمک حلقے اس ضرورت کو محسوس کرنے لگے ہیں، یہ نمائش اس سلسلے کی کڑی ہی․ وائس چانسلر نے افتتاح کے بعد مختلف طرح کے فن پارے دیکھے اور سب لوگوں کی کاوشوں کو سراہا، اس موقع پر ڈین ڈاکٹر طارق محمود انصاری ، ڈین ڈاکٹر عذرا اصغر علی ، سینیئر ٹیچر محمد شہزاد اختر ، ڈاکٹر صوفیہ عمر ،اساتذہ کرام اور طلباء طالبات نے بھی نمائش دیکھی․نمائش میں ڈاکٹر ثریا منظور ،نوشابہ قاضی عابد ، شاہ زیب قاضی ، اقراء فرحین ، عمر بن طارق ، لقمان ، ثمر نورکے فن پارے شامل تھی․نمائش میں پیٹنگ ، ڈرائنگ ، ایمبرائڈری ، کرافٹس ، ڈیجیٹل آرٹ ، شارٹ موویز ، فوٹوگرافی اور سکلپٹرز کے فن پارے شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :