خانیوال سرکل کے 132KVباٹی بنگلہ گرڈاسٹیشن میں نیاپاورٹرانسفارمر نصب کرنیکا فیصلہ

پیر 18 ستمبر 2017 22:14

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے اور ٹرپنگ کی شکایات کے خاتمے کے لئے خانیوال سرکل کے 132KVباٹی بنگلہ گرڈاسٹیشن میں نیاپاورٹرانسفارمر نصب کرنیکا فیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

132KVباٹی بنگلہ ٹی ون گرڈاسٹیشن میں10/13ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر کی جگہ20/26ایم وی اے کا پاورٹرانسفارمر نصب کیاجارہاہے جس پر ساڑھے تین کروڑروپے سے زائد لاگت آئے گی ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایت پر گرڈاسٹیشن میں پہلے سے موجود پاورٹرانسفارمر کی جگہ ا س سے زیادہ استعدادکار کا پاورٹرانسفارمر نصب کیاجارہاہے ۔ پاورٹرانسفارمر کی تنصیب کے سلسلہ میں 132KVباٹی بنگلہ ٹی ون گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی21ستمبر کو ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے رات تک بند رہے گی اس بندش سے 11KVاکبرآباد اور باقر پور فیڈرز متاثرہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :