وزیراعلیٰ بلوچستان کی چمن میں پاک افغان بارڈرپر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی مذمت

پیر 18 ستمبر 2017 22:12

وزیراعلیٰ بلوچستان کی چمن میں پاک افغان بارڈرپر سیکیورٹی فورسز کی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے چمن میں پاک افغان بارڈرپر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر دُکھ اورافسوس کااظہارکیاہے انہوں نے واقعہ کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی میں -ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں اوردھماکے کے ز-خمیوں کو فوری اوربہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ شرپسند اوردہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہرگزکامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا،اوراُنکی سرکوبی کیلئے کوئی کسراُٹھانہ رکھی جائے گی ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام اورحکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہے اوراس قسم کی بزدلانہ کاروائیوں کے ذریعے ہمیں مرعوب نہیں کیاجاسکتا،انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردوں کے خلاف بھرپورکاروائیاں کررہی ہیں جن کے نتیجے میں جلد ملک اورصوبے میں مکمل امن قائم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :