’’شاہین ایئر بلوچستان پولو ٹورنامنٹ‘‘ کے عنوان سے ایک پولو اور میخ اکھاڑنے کی چیمپئن شپ کا افتتاح کر دیا گیا

ٹورنامنٹ کا افتتاح جنرل آفیسر کمانڈ،41ڈویژن اینڈ گیرژن کمانڈر کوئٹہ ،میجر جنرل عاصم ملک اور شاہین ائیرانٹرنیشنل کے چیئرمین ،کاشف صہبائی نے کیا

پیر 18 ستمبر 2017 22:12

’’شاہین ایئر بلوچستان پولو ٹورنامنٹ‘‘ کے عنوان سے ایک پولو اور میخ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) پاکستان آرمی اور شاہین ایئر انٹرنیشنل کے تعاون سے ’’شاہین ایئر بلوچستان پولو ٹورنامنٹ‘‘ کے عنوان سے ایک پولو اور میخ اکھاڑنے کی چیمپئن شپ کا افتتاح کر دیا گیا ٹورنامنٹ کا افتتاح جنرل آفیسر کمانڈ،41ڈویژن اینڈ گیرژن کمانڈر کوئٹہ ،میجر جنرل عاصم ملک اور شاہین ائیرانٹرنیشنل کے چیئرمین ،کاشف صہبائی نے کیاٹورنامنٹ میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ٹیموں کے علاوہ پاکستان آرمی کی مختلف کور سے تعلق رکھنے والی ٹیموں سمیت آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،اس موقع پرخطا ب کر تے ہوئیشاہین ایئر انٹرنیشنل کے چیئرمین ، کاشف صہبائی نے کہا،’’پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے جس میں ہم سب کو متحد ہو کربہتر پاکستان کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔

(جاری ہے)

‘‘ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمیں امن و سلامتی کے لیے کوششیں کرنا چاہئیں۔ انہوں نے قومی مفاد کے حوالے سے چیف آف آرمی اسٹاف کے ویژن کو بھی سراہا۔ کاشف صہبائی نے مزید کہا،’’یہ بہت زبردست بات ہے کہ اس پولو ٹورنامنٹ میں ٹیمیں انتہا ئی جوش و خروش سے حصہ لے رہی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان آرمی پر ہمارا اعتماد اور ان کے ساتھ ہمارا اشتراک ملکی خدمت کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘چیمپیئن شپ 18ستمبر،2017سے 24ستمبر،2017تک کوئٹہ پولو اینڈ سیڈل کلب میں جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :