ڈاکٹر فاروق ستار کی جامعہ اردو یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ سالانہ کارنیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت

انچارج و اراکین مرکزی کمیٹی، سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان سمیت بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات بھی شریک سالانہ کارنیول میں طلبہ و طالبات کی تفریح کیلئے مختلف اسٹالز اور جھولے لگائے گئے کارنیول کے دوسرے روز نامور قوال زمان زکی تاجی کی قوالی کا بھی اہتمام

پیر 18 ستمبر 2017 22:09

ڈاکٹر فاروق ستار کی جامعہ اردو یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ سالانہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام وفاقی جامعہ اردو سائنس یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ سالانہ کارنیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے انچارج احسن علی غوری و اراکین مرکزی کمیٹی، سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان سمیت بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات موجود تھے۔

سالانہ کارنیول میں طلبہ و طالبات کی تفریح کیلئے مختلف اسٹالز اور جھولے لگائے گئے تھے جن سے طلبہ و طالبات بے حد محظوظ ہوئے جبکہ کارنیول کے دوسرے روز نامور قوال زمان زکی تاجی کی قوالی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر فاروق ستار کو اپنے درمیان پا کر طلبہ و طالبات انتہائی خوش ہوئے اور طلبہ و طالبات نے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائی۔

متعلقہ عنوان :