چنیوٹ،برما کے مسلمانوں کی نسل کشی کفریہ سازش ہے ۔ مقررین

پیر 18 ستمبر 2017 22:03

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) برما کے مسلمانوں کی نسل کشی طاقوتی ایجنڈے کی تکمیل اور کفریہ سازش ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار چئیرمین انوار ختم نبوت ٹرسٹ مولانا قاری محمد رفیق نفیسی اور انٹر نیشنل ختم نبوت مومنٹ پاکستان کے سیکرٹری مالیات حاجی محبوب احمد نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے روہنگیا کے مسلمانوں کا قتل عام یہو دونصارا کا ایجنڈااور مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کی کفریہ ساز ش ہے قتل عام فوری بند کیا جائے انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں برما میںمعصوم اور بے گناہ مسلمانوں کو بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں انسانیت سوز مظالم کی روک تھام کے لیے اسلامی ممالک اپنا اجلاس بلا کر عالمی برادری پر اپنا دبائو ڈالیں اور برما کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم اور برما کے سفیروں کو اپنے ممالک سے نکالیں۔

متعلقہ عنوان :