کوئٹہ، باچا خان چوک کے بک سٹالوں کو مسمار کرنے کے خلاف انجمن اخبار فروشاں کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 18 ستمبر 2017 21:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) باچا خان چوک کے بک سٹالوں کو مسمار کرنے کے خلاف انجمن اخبار فروشاں کا احتجاجی مظاہرہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عہدیداران حاجی یوسف محمد شہی ، میر احمد راسکوہ وال ، عبدالنبی سمالانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میئر کوئٹہ ڈی سی کوئٹہ اور ڈپٹی میئر نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا کہ اخباری بکسٹالوں کو گرانے سے قبل متبادلہ جگہ پر شفٹ کرینگے ۔

(جاری ہے)

مگر انہوں نے مکمل وعدے کی خلاف ورزی کیا ، انہوں نے میئر کوئٹہ ، ڈپٹی میئر اور ڈی سی کوئٹہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا وعدہ پورا کریں ، اور اخبار فروشوں کو بے روزگاری سے بچائیں ، انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل ہم اخباری صنعت کے ایکشن کمیٹی ایڈیٹرز کونسل پریس کلب ، جرائد کونسل اور اخبارفروشوں کے تنظیم کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا ، جو کہ مورخہ19 ستمبر کو ہوگا ، انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ، گورنر بلوچستان کور کمانڈر چیف سیکرٹری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اخبار فروشوں سے ہمدردی کرتے ہوئے متبادلہ جگہ فوری طور پر دیدیں۔