نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں کوئی سازش اور مخالفت انہیں جھکا نہیں سکتی,میاں محمد اعظم چیلہ

پیر 18 ستمبر 2017 21:52

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) بیگم کلثوم نواز کی بھاری ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی مسلم لیگ(ن) کے مئوقف کی تائید ہے ثابت ہو گیا کہ قائد میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں کوئی سازش اور مخالفت انہیں جھکا نہیں سکتی ان خیالات کا اظہار مقامی ایم پی اے میاں محمد اعظم چیلہ نے صحافیوں کو دیئے گئے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ این اے 120کے شاندار نتائج سے نام نہاد تبدیلی کے دعوے کرنیوالے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں عوام نے میاں نواز شریف کے خلاف کسی بھی کارروائی کو یکسر مسترد کر دیا ہے یہ ہماری پارٹی کی تاریخی فتح ہے مسلم لیگ(ن) مضبوط و مستحکم ہے اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا 2018کا الیکشن بھی کارکردگی کی بنیاد پر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ہی جیتیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اب ہمارے قائدین اور حکومت کے خلاف سازشیں بند ہو جانی چاہییںاسی میں ملک کی ترقی اور بہتری شامل ہے انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ امریکی دبائو کے سامنے نہ جھکنے کا فیصلہ درست اقدام ہے پوری قوم حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہے ملکی سلامتی و خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :