وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی نے ہرقسم بھرتی پرپابندی لگادی

پیر 18 ستمبر 2017 21:49

مردان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) عبدالولی خان یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر نے چارج لینے کے بعد اپنے پہلے احکامات میں ہرقسم بھرتی ،خریداری اور ملازمین کی کنٹریٹ میں توسیع سمیت نئے معاہدوں پر تاحکم ثانی پاپندی عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ ادارے عمارتوں سے نہیں بلکہ سسٹم سے بنتے ہیں وہ اپنے عہدے کاچارج لینے کے لینے کے بعد فیکلٹی اورسٹاف سے خطاب کررہے تھے انہوںنے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی اس لئے جائن کی ہے کیونکہ یہ ایک اچھا اور بہترین ادارہ ہے ورنہ میں اس کے لئے درخواست نہیں دیتا۔

انہوںنے مزید کہا کہ ہم نے اس سسٹم کو ترقی دینی ہے اور میری خواہش ہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی آئندہ 5 سال میں ملک کی ٹاپ ٹنِ یونیورسٹیوں میں شمار ہو ۔

(جاری ہے)

اور اس سفر میں سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ہر فیکلٹی کو 5سال کے پلان پر کام کرنا ہوگا۔کیونکہ میں عملی زندگی پر یقین رکھتا ہوں ۔ پروفیسر ڈاکٹر خورشید خان نے ہر قسم کی بھرتی ،خریداری ،ملازمین کے کنٹریکٹ کی تجدیداور نئے معاہدے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی۔

اس سے پہلے پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب خان خلیل نے نئے وائس چانسلر کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر خورشید خان ایک عملی آدمی ہے اور پاکستان کی خاطر قربانی دی اور ایک اچھے اور بین الاقوامی ادارے (بریڈ فورڈ یونیورسٹی برطانیہ) کو چھوڑ کے آئے ہیں۔عبدالولی خان یونیورسٹی کے تمام سٹاف اور فیکلٹی ان کا ساتھ دیگی۔اجلاس میں رجسٹرار شیر عالم خان، پروفیسر ڈاکٹر قادر بخش بلوچ، پروفیسر ڈاکٹر زاہد مروت، پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب، پروفیسر ڈاکٹر سیعد اسلام ، پروفیسر ڈاکٹر ظہورالحق، پروفیسر ڈاکٹر نیاز، پروفیسر ڈاکٹر سلطان آیاز، ڈاکٹر اسد، ڈاکٹر نسیم اللہ قریشی، فاروق حسین ، ڈائریکٹر فنانس شفیق اللہ کاکا خیل اور تمام شعبہ جات کے سربراہان موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :