Live Updates

اے این پی کے سابق رہنما ارباب نجیب اللہ کی عمران خان سے ملاقات، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 18 ستمبر 2017 20:51

اے این پی کے سابق رہنما ارباب نجیب اللہ کی عمران خان سے ملاقات، تحریک ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18ستمبر2017ء) اے این پی کے سابق رہنما ارباب نجیب اللہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی کے سابق رہنما ارباب نجیب اللہ کی عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ارباب نجیب اللہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور شاہ فرمان بھی شریک تھے۔ تحریک انصاف میں شمولیت پر عمران خان نے ارباب نجیب اللہ کو مبارکباد دی ہے۔ ارباب نجیب اللہ متعدد مرتبہ قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے الیکشن لڑ چکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات