نسٹ کے کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل کا 23واں کانووکیشن ،جی ایچ کیو کے ایجوٹنٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر کا خطاب

پیر 18 ستمبر 2017 21:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) جی ایچ کیو کے ایجوٹنٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر ہلال امتیاز ملٹری نے کہاہے کہ کالج کے تحت تحقیق پر توجہ دینے اور واشنگٹن اکارڈ کے تحت انجینئرنگ کے پروگراموں کو تسلیم کرانا ای ایم ای کالج کی اعلیٰ کارکردگی کی علامت ہے۔ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل کے 23ویں کانووکیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

گزشتہ روز یہاں منعقدہ تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان ہلال امتیاز(ملٹری)،ای ایم ای کالج کے کمانڈنٹ انجینئر طارق جاویدسمیت فیکلٹی ممبران، طلبائ و طالبات اور والدین بھی موجود تھے ،کانووکیشن کے موقع پر 318انڈرگریجوایٹ جبکہ 112پوسٹ گریجوایٹ طلبات و طالبات کو ان کے متعلقہ شعبہ جات میں ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میںایجوٹنٹ جنرل انور علی حیدر نے ڈگریاں لینے والے طلبائ کو مبارکباد دی اور کہاکہ ای ایم ای کالج الیکٹریکل ، مکینیکل ،کمپیوٹر،مکینکس انجینئرنگ اور انجینئرنگ مینجمنٹ میں معیاری تعلیم فراہم کررہاہے جو کہ لائق تحسین ہے ، انہوں نے انڈرگریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ سطح پر تحقیق اور ترقی کے فروغ جبکہ واشنگٹن اکارڈ کے مطابق انجینئرز کو تسلیم کرانے پر بھی کالج انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر)نوید زمان نے کہاکہ کانووکیشن کا دن ہمیشہ یادگارکے طورپر ذہن میں رہتاہے۔انہوں نے امید ک ا اظہاربھی کیاکہ فارغ التحصیل ہونے والے طلبائ المونائی کے طورپر ضرورت مند بچوں کی مدد کے لیے اقدامات اٹھائیں گے تاکہ ضرورت مندوں اور معاشرے کے پسماندہ طبقے کا طرز زندگی بہتر کرنے میں مدد کریں گے۔

قبل ازیں انجینئر طارق جاوید نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہاکہ اور کالج کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع انڈرگریجوایٹ اور گریجوایٹ لیول پر پریزیڈنٹ گولڈ میڈل اور ریکٹر گولڈ میڈل سے بھی اہل طلبائ کو نوازا گیا۔تقریب میں لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر عمران شفیع کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر عثمان قمر کو ریسرچر ایوارڈ تفویض کیا گیا۔ -09-17/--447

متعلقہ عنوان :