میڈیا میں خبروں کی اشاعت اور محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی پولیس حرکت میں آگئی،

کم عمر موٹر سائیکل سواروں ،کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا

پیر 18 ستمبر 2017 21:44

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) میڈیا میں خبروں کی اشاعت اور محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی پولیس حرکت میں آگئی،کم عمر موٹر سائیکل سواروں اور کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آبادی کے لحاظ سے سکردو شہر پورے ملک کا واحد شہر ہے جہاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پورے ملک سے زیادہ ہے حالانکہ شہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی تعداد کے حساب سے پولیس کی نفری بھی مناسب ہے جہاںڈی آئی جی ، ایس ایس پی ، ایس پی کی سطح کے قابل آفیسران بھی تعینات ہیں تاہم پولیس کے پاس سارے وسائل ہونے اور علاقہ پُر امن ہونے کی وجہ سے شہری معاملات کو خصوصاً ٹریفک ایشوز کو ٹھیک کرنے میں انہیں کوئی دِقت بھی درپیش نہیں ہے لیکن اس کے باوجود پویس کی روایتی سستی کی وجہ سے شہر میں ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔

میڈیا میں مسلسل خبروں کی اشاعت اور محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی سوموار کے روز سے پولیس نے کالے شیشے اور کم عمر موٹر سواروں کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :