تمام داخلی و خارجی راستوں پر چکنگ کا نظام کو مزید بہتر کریں ،محرم میں شاہراہ قراقرم اور بابو سر روڈ پر فول پر وف سیکورٹی کے انتظام کر یں ،کو ئی نا خوشگوار واقع پیش آئے ،شہر بھر میں کسی بھی شخص کو کو ئی نفرت انگیز تقریر کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی

ایس پی دیا مرمحمداجمل رائے کا اجلاس سے خطاب

پیر 18 ستمبر 2017 21:43

چلاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) ایس پی دیا مرمحمداجمل رائے کی زیر صدارت محرم الحرم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوئی اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز امیر اللہ صاحب اور ایس ڈی پی سٹی چلاس ڈی ایس پی عبد الصمد اور تمام سب ڈویزن کے ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی، اجلاس میں محرم کے دوران سیکورٹی سے متعلق تمام ایشوز پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اس دوران ایس پی دیا مر نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران محرم شہر بھر میں نفرت انگیز وال چاکنگ اور بینرز پر سختی پابند لگا دیں اور جہاں کو ئی اس طر ح کی چاکنگ یا بینر لگا ہوا ہے تو اس کو فوری طور پر ہٹا دیں اور لوگوں کے خلاف قا نونی کار وائے کریں ،مزید انہوں نے کہا کہ دیا مر گلگت بلتستان کا گیٹوے ہے یہا ں کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چکنگ کا نظام کو مزید بہتر کریں اور ہر گزرنے والی گاڑی کاچکنگ کر کے گزرنے کی اجازت دی جائے اور بیریر کو ہمیشہ بند رکھیں، اس دوران انہوں کہا کہ با لخصوص اور محرم کو شاہراہ قراقرم اور بابو سر روڈ پر فول پر وف سیکورٹی کے انتظام کر یں تا کہ کو ئی نا خوشگوار واقع پیش نہ ہو اور سا تھ ہی شہر بھر میں کسی بھی شخص کو کو ئی نفرت انگیز تقریر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اگر کوئی شخص قانون کو اپنا ہاتھ میں لینے کی کو شش کرے اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل لایاجائے، انہوں تمام ایس ایچ اوز کو کہا کہ جو بھی تھانے کے زیر کمان رضاکار فورس ڈیوٹی دے رہے ہیں انکی ڈیوٹی کو محرم کے دنوں میں مزید چوکس رکھے ،جہاں تک با ت ان کو معاوضے کی ادائیگی کا ہے وہ بھی میں جلد ان کو دے دونگا ،اوراس دوران ایس پی دیا مر نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزسے انکے تھانوں سے متعلق مسائل دریافت کیا اور انکو حل کر نے کی یقین دیہانی کرائی ' آخر میں انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر کوئی کمی کوتاہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی اور جو بھی بندہ اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہو گا اسکی روزانہ کی بنیا د پر پانچ ہزار(5000) روپے کاٹ دی جائے گی، اورایس ایچ اوز کی ماہ وار پراگرس رپورٹ صدر دفتر جمع کر دیا جاے گا جس کی کا ر کر دگی سب سے اچھی ہو گی اس پولیس افیسر کو میں ( 50000) پچاس ہزار نقدی انعام دونگا اور وہ انعام 3 ماہ کی مسلل بہترین کا ر کر دگی پر دی جائے گی اور جس کی پراگرس اچھی نہ ہو اس کو میں معاف نہیں کرونگا اور ہر تھانے کے حدود میں جتنے بھی اشتہاری ہیں انکے گرفتاری کا عمل مزید تیز کریں اور تمام شر پسند عنا صر پر کڑی نظر رکھی جائے تا کہ علاقہ پر امن رہے۔

متعلقہ عنوان :