قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سی پیک سے خطے کی تقدیر بدل سکتاہے کے عنوان سے تقریری مقابلے کا منعقد

انٹرکالجز مقابلے میں میں گلگت بھر کی8 کالجوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی

پیر 18 ستمبر 2017 21:43

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں "کیاسی پیک سے خطے کی تقدیر بدل سکتاہی"کے عنوان سے تقریری مقابلے کا منعقدہوا۔ انٹرکالجز تقریری مقابلہ کے موضوع پر منعقدہ مباحثے میں گلگت بھر کی8 کالجوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔تقریری مقابلے میں حصے لینے والے طلبہ و طالبات نے اس موضوع کی منفی و مثبت پہلوئوں کو اجاگر کرتے ہوئے عنوان کی حمایت اور مخالفت میں اپنی اپنی تقاریر پیش کیں۔

انٹر کالجزز تقریری مقابلے میں رجسٹرار کے آئی یو عبدالحمید لون سمیت چیف پروکٹراسسٹنٹ پر وفیسرڈاکٹر سرتاج علی،اسسٹنٹ پروفیسر محمد الیاس سمیت دیگر فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔تقریری مقابلے میں فاطمہ جناح ویمن ڈگری کالج گلگت کی طالبہ مریم محمود نے پہلی ، یونٹی پبلک سکول گلگت کی طالبہ قبراء نے دوسری اور اسی سکول کے طالب علم عبداللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

رجسٹرار کے آئی یو عبدالحمید لون نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بحث مباحثوں کے پروگرامات کے زریعے طلباء میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کیاجاسکتاہے ،طلباء ان پروگرامات میں زیادہ سے زیاد ہ حصہ لے اور اپنے اندر موجود صلاحیتوں میں نکھار پیدکرے۔انہوںنے کہاکہ وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرسکتی ہے جو اپنے آنے والے وقتوں کے چیلنجزز کے بارے میںنہ سوچے ۔

آنے والے چیلنجز ز کے بارے میں بحث و مباحثہ کرکے ہی ان چیلنجز کا سدباب کیاجاسکتاہے ۔انہوںنے کہاکہ کے آئی یو تقریر اینڈ مباحثہ سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ انٹر کالجزز تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طلباء قابل تعریف ہیں اور اس پروگرام کا اہتمام کرنے والے منتظمین بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ اس مباحثے کا اہتمام پرووسٹ آفس کے زیرنگرانی تقریر اینڈ مباحثہ سوسائٹی نے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :