کوئٹہ،16 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ میں بلوچستان سے دو ٹیموں شرکت کریں گی

پیر 18 ستمبر 2017 21:16

کوئٹہ،16 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ میں بلوچستان سے دو ٹیموں شرکت کریں گی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے ایک پریس ریلیز کے مطابق انڈر۔16 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ جو کہ لاہور میں منعقد ہو رہی ہے کے لیے صوبہ بلوچستان سے دو ٹیموں کے انتخاب کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، جس میں صوبہ بھر کے کھلاڑی شرکت کریں گے، کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب حالیہ دوسرا آل بلوچستان علی احمد شہید انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ 2017 کے دوران کیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق کیمپ کے مکمل ہونے کے بعد بلوچستان کی دو ٹیموں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جو کہ لاہور میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں بلوچستان کی نمائندگی کرے گی۔ کیمپ کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں تعمیر نو ہائی سکول بائی پاس کے محمد زمان، عبدالباسط اور محمد یعقوب، پولیس گرائمر ہائی سکول کوئٹہ سے عمران، طاہر، صفیان، کلی گل محمد ہائی سکول کوئٹہ سے احسان اللہ، سراج احمد، ندیم، رشید چیتا، امن اللہ (گول کیپر) ، نیک محمد، صحبت، عبدالخالق، اجمل اور کامران ، کچلاک ہائی سکول سے عماد الدین، جہانگیر، قاسم، صدیق، ناصر خان، مجیب الرحمان (گول کیپر)، نقیب اللہ، عطاء الرحمان اور منصور احمدشامل ہیں، جبکہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول مستونگ سے اعجاز احمد، کلیم اللہ، ایاز احمد (گول کیپر)، سرفراز احمد، بصیر احمد اور عبدالرزاق، صدام ہائی سکول کوئٹہ سے اللہ گل ، حفیظ داؤد، امان اللہ، احمد اللہ اور حکمت اللہ، چلتن ہائی سکول سے عمر فاروق اور الیاس، سنڈیمن ہائی سکول کوئٹہ سے خلیل الرحمان، زین اللہ اور یار محمد ، کیچی بیگ ہائی سکول کوئٹہ سے نعیم اور صغیر، تعمیر نو پبلک ہائی سکول کوئٹہ سے عبدالہادی، حمزہ اور واجد کو کیمپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے، اس کے علاوہ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول پشین سے منصور، وحید اللہ، اورنگزیب، قیوم الدین اور فہیم (گول کیپر)، سملی ہائی سکول سے ضیاء الرحمان، عبدالباسط، منصور احمد، نجیب اللہ، فرید اللہ اور لعل محمد شامل ہیں، علاوہ ازیں اشتیاق، شاکر، بلال سینئر، بلال جونیئر، معراج، باسط، طارق، جہانگیر، جنید، نعمان عزیز، ذیشان عزیز، بلال (گول کیپر)، ذیشان، عمیر اور لعل محمد کو بھی کیمپ کے لیے منتخب کیا گیا، مذکورہ کیمپ 21 ستمبر بروز جمعرات صبح 10بجے سے جنرل موسیٰ ہاکی اسٹیڈیم (ایوب اسٹیڈیم) کوئٹہ میں شروع ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ کیمپ کمانڈر کامران صابر ہونگے، کوچ محمد سلیم، کوچ (گول کیپر) محمد حیدر ، عبدالولی،محمد فیصل، محمد زاہد اور عامر ہونگے۔ پریس ریلیز میں ہدایت کی گئی ہے کہ منتخب کھلاڑی 20ستمبر تک کیمپ کمانڈر کامران صابر سے موبائل نمبر 030314-8140007 پر رابط کریں۔ دیر سے آنے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :