این ای120 سے پی ٹی آئی ہار کر جیتی اور (ن) لیگ جیت کر ہار ی ہے،ساری بلدیہ اور حکومت (ن) لیگ کے ساتھ تھی ،یہ (ن ) لیگ کا آبائی حلقہ ہے ،سیاست پر جو اثر ڈالنا ہے وہ نواز شریف نے ڈالنا ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

پیر 18 ستمبر 2017 21:05

این ای120 سے پی ٹی آئی ہار کر جیتی اور (ن) لیگ جیت کر ہار ی ہے،ساری بلدیہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ این ای120 سے پی ٹی آئی ہار کر بھی جیتی ہے اور (ن) لیگ جیت کر بھی ہار گئی ہے،ساری بلدیہ اور حکومت (ن) لیگ کے ساتھ تھی ،یہ (ن ) لیگ کا آبائی حلقہ ہے ،سیاست پر جو اثر ڈالنا ہے وہ نواز شریف نے ڈالنا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہا?س کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک ہارتا ہے اور ایک جیتتا ہے ،این اے 120 سے پی ٹی آئی ہار کر بھی جیتی ہے اور (ن) لیگ جیت کر بھی ہار گئی ہے۔

یہ( ن) لیگ کا آبائی حلقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری بلدیہ اور ساری حکومت (ن) لیگ کے ساتھ تھی۔ یاسمین راشد نے بڑامقابلہ کیا ہے۔ کلثوم نواز کو اللہ صحت دے۔ شیخ رشید نے کہا کہ سیاست پر جو اثر ڈالنا ہے وہ نواز شریف نے ڈالنا ہے۔