ڈسٹرکٹ آفیسر شہری دفاع راولپنڈی کا مختلف پٹرول پمپوں،سی این جی سٹینشز کا دورہ

انسداد آتشزدگی کے غیر تسلی بخش انتظامات پر 20 پمپوں اور سٹیشنز کو نوٹس جاری

پیر 18 ستمبر 2017 20:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ آفیسر شہری دفاع راولپنڈی سنجیدہ خانم نے اپنے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ شہرکے مختلف علاقوں میں واقع پٹرول پمپوں اور سی این جی اسٹیشنوں کا اچانک دورہ کیا اور انسداد آتشزدگی کے غیر تسلی بخش انتظامات پر 20 پٹرول پمپوں اور سی این جی سٹیشنوں کو نوٹس جاری کئے۔ انھوں نے فوری طور پر شہری دفاع کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق انسداد آتشزدگی کے انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اگر مقررہ وقت تک آتشزدگی کے انتظامات میں بہتری نہ لائی گئی تو ان کو جرمانہ یا قید یا دونوں کی سزا ہو سکتی ہے۔ سنجیدہ خانم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پٹرول پمپوں اور سی این سٹیشنوں کا تفصیلی دورہ کیا اور آتشزدگی سے نمٹنے کے آلات کو بھی چیک کیا ۔ اس موقع پر انہوںنے پٹرول پمپوں اور سی جی سٹیشنوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آتشزدگی سے نمٹنے کے آلات چالو حالت میں ہونے چاہیں کیونکہ پٹرول پمپ اور سی این جی سٹیشن آتشزدگی کے حوالے سے ا نتہائی حساس ہوتے ہیں اور اگر بر وقت کاروائی نہ ہو تو شدید مالی اور جانی نقصان ہوسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :