پاراچنار ، سیکورٹی فورسز نے گاڑیوں سے سیاہ شیشہ ہٹانے کی مہم شروع کردی

پیر 18 ستمبر 2017 20:39

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) پاراچنار میں سیکورٹی فورسز نے گاڑیوں سے سیاہ شیشہ ہٹانے کی مہم شروع کردی‘جبکہ گاڑیوں پر نمبرز پلیٹ لگانے کے احکامات بھی جاری کردیئے ‘ بلدیہ پاراچنار نے جلوسوں کے راستوںکی صفائی مہم شروع کرکے نکاس آب کے نالوں کے صفائی کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خلاف کریک ڈوان کا سلسلہ محرم تک شروع ہو گا‘پولیٹکل تحصیلدار محال زاہد یونس،بلدیہ کے تنزیل حسین کے ہمراہ پاراچنار شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا‘ٹیوب ویلز کے پائپ لائنوں سے غیر قانونی کنکشن کاٹ دئیے گئے ہیں‘ پاراچنار سمیت کرم ایجنسی بھر میں محرم الحرام کے لئے مکمل سیکورٹی پلان تیار کر کے مزید چیک پوائنٹس قائم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :