ہنگو،ٹل میں معصوم طالب علم جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کرنیوالا مسجد کا پیش امام نکلا

پولیس کی کامیاب کاروائی میںملزم ساتھی سمیت گرفتار‘11 سالہ لڑکے کی لاش خادی خیل پہاڑی سے بر آمد کر لی گئی

پیر 18 ستمبر 2017 20:38

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) ٹل میں معصوم طالب علم جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کرنے والا مسجد کا پیش امام نکلا‘پولیس کی کامیاب کاروائی میںمسجد کا امام ایک ساتھی سمیت گرفتار‘11 سالہ لڑکے کی لاش خادی خیل پہاڑی سے بر آمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹل بلند خیل میں لکی مروت کا رہائشی مقامی پیش امام امداد اللہ نے اپنے ایک گیارہ سالہ شاگرد یاسرکوجنسی زیادتی کے بعدبے دردی سے قتل کرکے لاش قریبی پہاڑی میں دفنا دی تھی۔

پولیس تھانہ ٹل کے ایس ایچ او محب اللہ خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے بتایا کہ مقتول یاسر شاہ کچھ روز سے لاپتہ تھا تاہم پولیس کی انتھک کوششوں سے بالا آخر اسرافیل مارکیٹ میںبنک کے اوپرنصب سی سی ٹی وی کیمروں کی نشاندہی پر امداد اللهکی گرفتاری کیلئے کوشش شروع کی۔محب اللہ خان نے کہا کہ پولیس نفری کی کامیاب کاروائی میں امداد اللہ کوایک ساتھی سمیت دلن روڈ چھپری کی حدود سے فرارہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :