سوئس سفیر دفتر خارجہ طلبی، جنیوا میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر شدید احتجاج ،احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا

پیر 18 ستمبر 2017 20:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) سوئس حکومت کے پاکستان کے نامزد سفیر تھامس کولی کی دفتر خارجہ طلبی، جنیوا میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر شدید احتجاج ریکارڈکرایا گیا ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ) ظہیر اسلم جنجوعہ نے سوئٹزرلینڈ کے سفیر تھامس کولی کو گزشتہ روز دفتر خارجہ طلب کر کے جنیوا میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر شدید احتجاج کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سوئس حکومت اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔ انہوں نے کہا پاکستان مخالف مہم عالمی قوناین کی خلاف ورزی ہے۔ سوئس سفیر نے پاکستان کا موقف اپنی حکومت کے پہنچانے کا وعدہ کیا۔ دفتر خارجہ نے ایک احتجاجی مراسلہ بھی سوئس سفیر کے حوالے کیا۔۔