طویل جدوجہد کے بعد وائرس کے خاتمہ میں کامیاب ہوچکے ہیں،ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ

پیر 18 ستمبر 2017 19:57

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ ہم اپنے مستقبل کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے انتہک محنت کررہے ہیںاورطویل جدوجہد کے بعد اس وائرس کے خاتمہ میں کامیاب ہوچکے ہیں،اب خضدار و مضافاتی علاقوں میں احتیاطی بنیادوں پر پولیووائرس سے بچائو کے قطرے پلائے جارہے ہیں ،جامعہ حکمت عملی کے تحت انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنا کر اس موذی مرض کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔

مستقبل کے معماروں کو پولیومرض کی وائرس سے جو خطرات لاحق ہیں اس کا تدارک ہر فرد کی ذمہ داری ہونی چاہئے ۔جب سب مل کر اس موذی مرض کے خاتمہ کے لئے کوششیں کر لیں گے تو قوم نہ صرف ضلع بلکہ پورے ملک کو پولیو سے پاک کرنے میں کامیاب ہونگے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوںنے خضدار میں تین روزہ پولیو مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ پولیو مہم جو کہ پورے ضلع میں شروع ہورہاہے اور جتنی بھی ٹیمیں ہیں وہ گھر گھر جا کر پولیو کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور کوشش ہو کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے نہ رہ جائے بلکہ ضلع بھر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ہر صورت میں پلائے جائیں۔

پولیو کا قطرہ پلانا انتہائی لازمی ہے جس کے لئے سب اپنی بار آور کوششیں بروئے کا ر لا کر اس کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کریں انہوںنے کہاکہ والدین پر بھی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ پولیو مہم کے خاتمہ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔