ٹھٹھہ ،پہلے سمندر سے بچنے والے بچاوبند کا کام مکمل کراکے دو پھر اپنے بچوں کو پولیوکے قطرے پلائیں گے ، ساحلی پٹی کے 20گاوں کے دیہاتیوں نے احتجاجن طور اپنے بچوں کو قولیوں کے قطرے پلانے سے انکار کردیا ،

پیر 18 ستمبر 2017 19:50

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) پہلے سمندر سے بچنے والے بچاوبند کا کام مکمل کراکے دو پھر اپنے بچوں کو پولیوکے قطرے پلائیں گے ، ساحلی پٹی کے 20گاوں کے دیہاتیوں نے احتجاجن طور اپنے بچوں کو قولیوں کے قطرے پلانے سے انکار کردیا ہے ، اس سلسلے میں ساحلی پٹی کی تحصیل کھاروچھان کے گاوں ہاشم شولانی ، حاجی مور شولانی ، حاجی قاسم شولانی ، گل محمد جت ، حاجی میرو شولانی سمیت دیگر گاوں میں پولیوں کی ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے گئی تو گاوں کے رہائشیوں نے گاوں کے تمام بچوں کو گھروں میں بند کر کے ٹیموں کے سامنے سخت احتجاج کیا اور کہا کہ سرکار کو قطرے پلانہ یاد ہے لیکن بار بار اعلان کے باوجود سمندر سے بچنے کیلئے بچاوں کا تعمیراتی کام مکمل نہیں کر وا رہی ہے ․ سرکار نے اگر بچاو بند کا کام مکمل نہیں کرا یا تو سمندر کسی وقت بھی تمام گاوں کو نکل لے گا ، اس سلسلے میں ن لیگ ضلعی کاونسلر صادق شولانی ، علی محمد ، ناکو خان شولانی ، حاجی مور شولانی ، غلام رسول جت اور دیگر نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت ، ضلعی انتظامیا کو خبردار کیا ہے کہ بچاو بند کا تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے تک اپنے گاوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیں گے ،