چاغی،مسلم لیگ ن کارکنوں نے نے لاہور این ای120پر کلثوم نواز کی جیت پر دالبندین بازار میںمٹھائیاں تقسیم کیں

پیر 18 ستمبر 2017 19:39

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن چاغی کی قیادت و کارکنان نے لاہور این ای120پر کلثوم نواز کی جیت پر دالبندین بازار میںمٹھائیاں تقسیم کردی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن چاغی کی قیادت ضلعی صدر کپٹن کریم سا سولی یوتھ ونگ چاغی ضلعی صدر عاطف رخشانی مسلم لیگ جنرل سیکرٹری ایوب سنجرانی اور یوتھ ونگ جنرل سیکرٹری آصف رخشانی و کارکنان نے لاہور این ای120پر کلثوم نواز کی جیت پر دالبندین بازا ر میں مٹھائیاں تقسیم کردی گئی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں کہا اس وقت لاہور این ای120کلثوم نواز کی جیت نے واضع کیا عوام پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کے ساتھ ہے اورجولوگ اپنے کو سیاسی لیڈر سمجھتے ہیں اور سیاسی آڑ میں ہمارئے قائد نواز شریف اور دیگر مسلم لیگ کے وزراء کے خلاف سازش کررہے ہیں وہ ناکام ہوگئے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے جب سے ہماری حکومت آئی ہیں ملک میں دشت گر دی کو ختم کردیا گیا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زیری کی قیادت میں آ کر پاکستان مسلم لیگ ن کومضبوط کریں اورانہوں نے کہا ہمارئے کارکنان پورئے ضلع میں عوامی سطح پر جاکر پارٹی کو فحال بناینگے اور 2018ء میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی انہوں نے کہا وزیراعلی بلوچستان کی خصوصی فنڈز سے ہر ضلع کو 20کروڑ روپے ترقیاتی کاموں کے لیے دیا گیا ہیں یہ خوش آئند ہیں انہوں نے کہا ضلع چاغی میںبہت ہی مسائل ہیں ان کے لیے ہمیں مزیدفنڈز کی شدید ضرورت ہیں اور انشاء اللہ وزیر اعلی بلوچستان ضلع چاغی کے لیے مزید فنڈز دینگے۔