چیچہ وطنی، 34 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

پیر 18 ستمبر 2017 19:37

چیچہ وطنی، 34 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) 34سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 35/12-Lکا رہائشی 34سالہ نوجوان طاہر اوکانوالہ روڈ نزد فیصل کالونی کے قریب کھمبے پر میٹر لگا رہا تھا کہ اچانک ہاتھ تاروں سے چھوگیا اورنیچے گر گیا جسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کیا گیامگر وہ طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :