باچا خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پارکنگ کی تعمیر سے عوام کو سہولت فراہم ہوگی، عارف یوسف

پیر 18 ستمبر 2017 19:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے قانون و پارلیمانی امور عارف یوسف نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے تمام مسائل کے حل کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور باچا خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر آنے جانے والے لوگوں کی سہولت کے لئے پارکنگ کی تعمیر سے عوام کوکافی سہولت فراہم ہوگی۔

یہ بات انہوں نے باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پشاور میں پارکنگ کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر کہی۔چیئرمین سینٹ کمیٹی باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ محسن عزیز ،پاک آرمی کے اعلیٰ افسران اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔عارف یوسف نے کہا کہ مذکورہ ایئر پورٹ پر عوام کو پارکنگ کی سہولت نہ ہونے کے باعث کافی مشکلات کا سامناکرنا پڑتا تھا اور طویل لائینیں لگی ہوتی تھیںاور گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا لیکن موجودہ پارکنگ کی تعمیر سے بڑی حد تک مسائل حل ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذکورہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں پاک آرمی کی متعلقہ بریگیڈ اور اعلیٰ افسران کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔عارف یوسف نے کہا کہ پشاور ائیر پورٹ کو جدید تر بنانے کے لئے تعمیری کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اسے عوام کی امنگوں کے مطابق جدید سہولتوں سے آراستہ کر نے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر پارکنگ سے ائیر پورٹ تک ایک پل بھی تعمیر کیاجائے گا جبکہ پارکنگ میں بڑی تعدادمیں گاڑیاں کھڑی کرنے کیلئے گنجائش رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :