ساہیوال،پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا،موٹروے پولیس کی بر وقت کارروائی ،علاقہ بڑے سانحہ سے بچ گیا

پیر 18 ستمبر 2017 18:50

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) قومی شا ہراہ پر ساہیوال کے نزدیک چا لیس ہزار لیٹر پٹرول سے بھرا ہو آئل ٹینکر ڈرائیور کو اچانک نیند آجانے کی وجہ سے الٹ گیا جس کے باعث ٹینکر میں لداتمام پٹرول بہہ گیا ،موٹروے پولیس کی بر وقت کارروائی سے ممکنہ سا نحہ ہوتے ہوئے بال بال بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی کا آئل ٹینکر نمبر ای1649 جو کراچی سے شیخوپورہ جارہا تھا کہ ساہیوال کے نزدیک ڈرائیور کو اچانک نیند آجانے کی وجہ سے ورج میں جا کر الٹ گیا جس سے پٹرول بہنا شروع ہو گیا ۔

مو ٹروے پولیس کی پٹرولنگ مو با ئلز نے مو قع پر پہنچ کر تمام علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی سر گر میاں شروع کر دیں اور قومی شاہراہ پر ٹر یفک کو روک کر متبادل راستے کی طر ف موڑ دیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی مو ٹروے پولیس مرزا فاران بیگ نے تما م امدادی سر گر میوں کی نگرانی کی جبکہ سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی نے موقع پر ایمر جنسی ریلیف سر گرمیوں کولیڈ کیاآئل ٹینکر کا ڈرائیور تمام ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہا تھا اور وہ اکیلا ہی کرا چی سے شیخو پورہ سفر کر رہا تھاجس میں اس کے علاوہ کو ئی اضافی ڈرائیور بھی موجود نہ تھا جبکہ تیل کے متعلقہ بھی کو ئی دستاویزات موجود نہ تھی۔

مو ٹروے پولیس نے تمام دوسرے اداروں کوبر وقت اطلاع بھی دے دی تھی جبکہ ڈرائیور اور مالک کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے مقامی پولیس سے رابطہ بھی کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :