اساتذہ بچوں کو تعلیم کی طرف مائل کرنے کے رجحانات میں اضافہ کریں ،چوہدری محمد منشاء میو

پیر 18 ستمبر 2017 18:50

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی پالیسی پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب کے تحت ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے اور اس سلسلہ میں ایجوکیشن افسران، ہیڈ معلم / معلمات اور اساتذہ کرام سنجیدگی سے کام کریں ، بچوں کو تعلیم کی طرف مائل کرنے کے رجحانات میں اضافہ کریں، بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات کے نتائج و اضح طور پر سامنے آنا چاہیں۔

ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفسیرڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی چوہدری محمد منشاء میو نے اپنے دفتر میں ایجو کیشن افسران سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اجلاس میں ایجوکیشن افسران اور مختلف تعلیمی اداروں کے سربر اہان نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفسیرڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی چوہدری محمد منشاء میو نے کہا کہ حکومت پنجاب سکول ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کر دہ ہد ایات کے مطابق 5 اکتوبر کو انٹر نیشنل ٹیچر ڈے کا انعقاد کیا جائے گا ، جس میں پنجاب ایگزامنیشن کمیشن اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کی بنیاد پر سٹار ٹیچر ایوارڈ اور کیش ایوارڈ تقسیم کیے جائیں گئے ، اس سلسلہ میں جن اساتذہ کر ائم کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا ان کی فہرست مر تب کرلی گئی ہے ، جس کی با ضابطہ طور منظوری ڈپٹی کمشنرعرفان احمد سندھو نے منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں 4 ہیڈ ٹیچرزجس میں ہائی و ہائر سیکنڈری مدارس میں سے 1 زنانہ ،1 مر دانہ ہیڈ ٹیچر جبکہ ایلیمنٹری مدارس میں سے بالترتیب 1 زنانہ اور1 مردانہ سکول شامل کیے گئے ہیں ،اسی طرح 8 ٹیچر ز کو بھی ایوارڈ سے نو از اجائے گا ، ، مندرجہ زیل مدارس میں سے ایوارڑ کیلئے ٹیچرز کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :