ْضلع چکوال کی مذہبی جماعتوں کو ساتھ لیکر 2018ء کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، جے یو آئی

پیر 18 ستمبر 2017 18:47

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) ضلع چکوال کی مذہبی جماعتوں کو ساتھ لیکر 2018ء کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔چکوال کی مختلف برداریوں کے سرکردہ شخصیات کی جے یو آئی (ف) میں شمولیت کے موقع پر ضلعی قائدین کا عزم۔تفصیلات کے مطابق چکوال کی مختلف برادریوں کی سرکردہ شخصیات ،چوہدری محمداختر چتال،شیخ محمد طاہر فاروق ،قاری محمد تنویر ،چوہدری فیصل مغل،محمد اعجاز اور محمد ادریس نے اپنے ساتھیوں سمیت جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا اعلان کردیا ،جے یو آئی میں شمولیت کی یہ تقریب گزشتہ روز چکوال میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عطائ الرحمن قاسمی، چوہدری عبدالجبار،سید عمران شاہ بخاری ،قاری محمد عثمان معاویہ،حافظ سعید خان،حاجی نورمحمد لاوہ،اور مولانا علی خان نے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام(ف) خیر کی دعوت دینے کے ساتھ ساتھ باطل قوتوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے جمعیت علماء اسلام (ف)نے تعداد میں تھوڑا ہونے کے باوجود پارلیمنٹ میں خلاف اسلام کوئی قانون نہیں بننے دیا، اسلامی قوانین کی حفاظت کی، اور مدارس کے خلاف حکومتی سازشوں کو ناکام بنایا، ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں جمعیت علماء اسلام دین کی سربلندی کو اپنا مشن اورملک کی بقا وسلامتی کو فرض اولین سمجھتی ہے۔

(جاری ہے)

چکوال کی مذہبی جماعتوں کو ساتھ لیکر 2018ء کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔جمعیت علماء اسلام سیاست میں حضرت مدنی?، استقامت میں شیخ الہند? ، فکر فراست میں مفتی محمود?کے جانشین قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میںہر فورم پراسلام دشمن طاقتوں کے مقابلے میں سد سکندری بن کر امت مسلمہ کی توانا آواز بن کر اپنی حیثیت منوارہی ہے۔چوہدری محمداختر چتال،شیخ محمد طاہر فاروق ،قاری محمد تنویر ،چوہدری فیصل مغل،محمد اعجاز اور محمد ادریس نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع چکوال میں جمعیت علماء اسلام (ف) کو منظم اور فعال کرنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :